سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ


کراچی(کامرس رپورٹر)سوزوکی کمپنی نے موٹر سائیکلوں کے بعد اپنے تمام ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں ساڑھے 3 لاکھ روپے تک اضافے کا اعلان کردیا۔
پاک سوزوکی موٹرز کے ترجمان شفیق احمد شیخ کے مطابق کمپنی کے وینڈرز اور ڈیلرز کے لیے یہ بہت نازک وقت ہے کیونکہ پیداوار اور فروخت نہ ہونے کی وجہ سے سب ہی پریشان ہیں۔ترجمان سوزوکی موٹرز کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے مقامی اور بین الاقوامی خام اور دیگر سامان کی قیمتوں میں اضافے، غیر ملکی کرنسی کی غیر مستحکم صورتحال نے کمپنی کیلئے گاڑیوں کی موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنا مشکل بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی اپنی گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کے ذریعے مارکیٹ کے منفی اثرات کے بہت کم حصے کو صارفین پر منتقل کرنے پر مجبور ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 25 جنوری سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں