مانچسٹر(نعیم الرحمن مرزا سے)اوورسیز پاکستان فاونڈیشن(او پی ایف)پنجاب کی ایڈوائزری کمیٹی اور ضلعی سطح پر نمائندے مقرر ہونے کا عمل مزید تاخیر کا شکار،نومنتخب وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کی صحت بارے پریشان کن خبر آ گئی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق او پی ایف کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک چند یوم تک اپنے طبی معائنے کے لیے برطانیہ روانہ ہو جائیں گے،انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وہ گذشتہ کچھ عرصہ سے دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور پاکستان آنے سے قبل وہ برطانیہ میں بھی زیر علاج رہے ہیں۔بیرسٹر امجد ملک نے خرابی صحت کی وجہ سے گزشتہ روز لاہور میں بھی ڈاکٹروں سے مشاورت کی اور طبی معائنہ کرایا،ڈاکٹرز کی ہدائت کے مطابق وہ مزید طبی علاج اور اپنے ڈاکٹرز سے معائنے کے لئے رواں ہفتے برطانیہ روانہ ہو جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر امجد ملک کے دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ان کے تمام منصوبے اور او پی ایف کی کارکردگی کو شدید دھچکا لگے گا جب کہ او پی سی کی ایڈوائزری کمیٹی اور ضلعی سطح پر او پی سی کے نمائندے مقرر ہونے کا عمل مزید تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔اوورسیز پاکستانیوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ بیرسٹر امجد ملک کے برطانیہ روانہ سے اب نہ تو ایڈوائزری کمیٹی بنے گی اور نہ ہی ضلی سطح پر او پی سی کے نمائندے مقرر ہو سکیں گے،بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے بیرسٹر امجد ملک کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کا خوبصورت چہرہ اور ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،اللہ کریم انہیں مکمل صحت یاب کرے۔
