کابل (فارن ڈیسک ) افغانستان سے ایک بھارتی دہشتگردثناالاسلام کو گرفتارکرلیاگیا ہے جسے گزشتہ دنوں شہر قندھار سے گرفتار کیا گیا ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ثناالاسلام کا تعلق بھارت کے شہر کیرالہ سے ہے اور یہ تاجکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہواتھا جسے افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے دہشتگرد تنظیمسے تعلق اور رابطہ ہونے کے جرم میں گرفتار کیا اور ملزم نے اعتراف بھی کرلیا۔
