نئی دہلی (فارن ڈیسک) کم از کم 259خواتین کو دھوکہ دینے والا بھارتی شہری گرفتار کرلیاگیا ہے جس کے بعد تفتیش کے دوران اس کا طریقہ واردات بھی سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ ملزم جعلی پروفائلز بناتا تھا اور خواتینیا ان کے سرپرستوں کو پیسے دینے کے لیے آمادہ کرتا تھا، ایسے ہی افراد میں سے ایک نے اس شخص کے خلاف شکایت درج کرائی تو بنگلور ریلوے پولیس نے کارروائی شروع کردی اور ملزم کی شناخت 45سال کے نریش پجاری گوسوامی کے طور پرہوئی، وہ راجستھان میں پیدا ہوا اور 20سال سے بنگلور میں رہ رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ گوسوامی نوجوانوں کی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن پروفائلز بناتا تھا، کبھی خود کو کسٹمز اہلکار تو کبھی سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر بھی ظاہر کرتا تھا، ملزم نے بیواﺅں اور طلاق یافتہ خواتین کو نشانہ بنایا، ٹیکسٹ میسجز بھیجتا تھا اور رات گئے خواتین سے بات کرتا تھا جس دوران سبز باغ دکھاتا اور اعتماد حاصل کرنے کے بعدان سے پیسے بٹورتا،ملزم نے ایک متاثرہ خاتون کے والدین کو ان سے ملنے کے لیے بنگلور بلایا تھا لیکن ریلوے سٹیشن پر ان سے 10000روپے یہ کہہ کر لیے کہ وہ ٹکٹ بک کرانا چاہتا ہے اور پھر فرار ہو گیا۔
