منی پور(فارن ڈیسک)بھارتی ریاست منی پور میں فسادات کی نئی لہر نے جنم لے لیا اور صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر عوام نے پولیس ہیڈکوارٹر پر ہی دھاوا بول دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عوام کے مشتعل ہجوم نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تھوبال پولیس ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا،یہ حملہ گزشتہ کئی ماہ سے ریاست میں جاری بدامنی کی لہر پر عوام کی جانب سے رد عمل قراردیاجارہاہے۔بھارتی اپوزیشن لیڈر کا کہناہے کہ منی پور کی عوام بی جی پی سیاسی مقاصد میں پس رہی ہے جبکہ ہیومین رائٹس واچ کے مطابق مودی حکومت منی پور میں تشدد کے واقعات کو ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔
