میکسیکو سٹی (فارن ڈیسک)اپنی شادی کے لیے چرچ کے باہر پہنچتے ہی دلہن کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ دولہا موقع سے رفو چکر ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق دلہن اپنے ہونے والے دولہے کے ساتھ مل کر بھتہ لینے کی وارداتوں میں ملوث تھی، دونوں نواحی علاقے ٹولوکا میں ایک بھتہ خور گروپ سے منسلک تھے ۔ پولیس نے عروسی لباس میں ملبوس دلہن کو ہتھکڑیاں لگا کر پولیس سنٹر منتقل کردیا جہاں سے اس کی تصویر بھی سامنے آگئی ۔
