سعودی عرب میں پہلے روزے بارے پیشنگوئی سامنے آگئی

سعودی عرب میں پہلے روزے بارے پیشنگوئی سامنے آگئی

ریاض (فارن ڈیسک) سعودی عرب میں پہلے روزے بارے پیشنگوئی سامنے آگئی اور ماہرین فلکیات کاکہنا ہے کہ مملکت میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، اسی طرح روزو ں کے بعد عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہوسکتی ہے ۔ عرب میڈیا کے مطابق مارات کی فلکیات سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اس رمضان کا آغاز 11 مارچ سے ہونے کی توقع ہے، فلکی حساب ایک طرف تاہم رمضان اور شوال کے چاند کا اعلان سعودی عدالت میں جمع ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر ہی کیا جائے گا ، سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں روزے 13 سے 15 گھنٹے کے دورانیے کے ہوں گے۔ ان کامزید کہناتھاکہ اسی طرح دیگر ممالک میں اپنے اپنے اوقات کات کے تحت روزے کا دورانیہ 12 سے 17 گھنٹے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں