کھٹمنڈو(فارن ڈیسک)نیپال کے مغربی ضلع ڈانگ میں مسافروں سے بھری بس پل سے دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں کم از کم ایک درجن افراد مارے گئے ہیں۔ چیف ڈسٹرکٹ آفیسر رام بندھو سبیدی نے بتایا کہ حادثہ گزشتہ رات پیش آیا تھا جس میں کم از کم 22 افرادزخمی بھی ہوئے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ امدادی کارکنوں کو بس کو دریا سے باہر نکالنے میں تقریبا چار گھنٹے لگے، دارالحکومت کھٹمنڈوجانے والی اس بس میں 36 افراد سوار تھے۔