خوبروبھارتی ماڈل کی لاش دریا میں پھینکنے والا مبینہ ملزم پکڑا گیا

خوبروبھارتی ماڈل کی لاش دریا میں پھینکنے والا مبینہ ملزم پکڑا گیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) خوبروبھارتی ماڈل دیویاپاہوجاکی لاش دریا میں پھینکنے والا مبینہ ملزم پکڑا گیا، بلراج گل نامی ملزم کو گزشتہ روز مغربی بنگال سے گرفتار کیا گیا جس نے سابق ماڈل کی لاش کو اپنے ساتھی روی بنگا کے ساتھ ملکر دریا میں پھینکا تھا۔ بھارتی میڈیا کو پولیس نے بتایا کہ ملزم اپنے ساتھی روی بنگا کے ساتھ فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا لیکن کلکتہ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ روی بنگا بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ یادرہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں 27 سالہ دیویا پاہوجا کو گڑگاﺅں کے ایک ہوٹل میں سر پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا، ان کے قتل میں ملوث 5 میں سے 3 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں