دبئی (فارن ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں بھی درجہ حرارت منفی میں چلاگیا جبکہ راس الخیمہ، جبل جیس اور دیگر پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت مزید گرنے کا بھی امکان ظاہر کیاجارہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 10جنوری سال کا سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا اور رکنہ (العین)میں پارہ منفی 5.3تک گرگیا ، اس سے قبل اس علاقے میں2021میں پارہ منفی 2سینٹی گریڈ تک گرا تھا۔ سردی سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد سرد ترین علاقوں کا رخ کررہی ہے ۔