وہ ملک جس نے ترک شہریوں کے لئے ویزہ فری انٹری کا اعلان کردیا

وہ ملک جس نے ترک شہریوں کے لئے ویزہ فری انٹری کا اعلان کردیا

ایتھنز(فارن ڈیسک)یونان نے ترک شہریوں کے لئے ویزہ فری انٹری کا اعلان کردیا اور وزیراعظم کریا کوس میچوتاکس نے کہا ہے کہ ترک شہریوں کیلئے بلا ویزہ سیاحت کا آغاز مارچ سے ہو جائے گا۔ یونانی وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ترکیہ اور یونان کے درمیان تعلقات معمول کے مطابق ہیں، ترک شہریوںکے لیے ہمارے دس جزائر کی بغیر ویزہ سیاحت کا آغاز مارچ سے ہوگا، دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ مستقل بنیادوں پر طے ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں ترک سیاح موسم گرما اور بہار میں دس جزائر کی سیر کے لئے ویزے فری انٹری کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں