نیو یارک(فار ن ڈیسک) مسلمان نیوز اینکر مہدی حسن نے لائیو شو کے دوران امریکی چینل کو خیر باد کہہ دیا،انہوں نے اپنے آخری شو میں غزہ میں رپورٹنگ کرنے والے صحافی کو بھی شامل کیاتھا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے اختتامی شو میں مہدی حسن کا کہنا تھا کہ غزہ میں بہادر فلسطینی صحافیوں کے بغیر معصوم لوگوں پر اس جنگ کے ہولناک اثرات کے بارے میں باقی دنیا کو بتانے والا کوئی نہیں ہوگا۔واضح رہے امریکی نیوز نیٹ ورک(ایم ایس این بی سی)نے غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر نومبر میں مسلمان اینکر کا پروگرام دا مہدی حسن شو معطل کر دیا تھا۔