شارجہ (بیورورپورٹ) گاڑیوں کے بمپر میں چھپ کر سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے دوافراد متحدہ عرب امارات میںپکڑے گئے، انہوں نے بمپر کے عقب میں خصوصی باکس بنارکھے تھے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سکیورٹی فورسز نے گاڑیوں کی سکریننگ کے ذریعے کاروں کے خفیہ خانوں میں چھپے افراد کی نشاندہی کی اور اس کے بعد بمپر ہٹا کر انھیں باہر نکالا،شارجہ پورٹس، کسٹمز اور فری زونز اتھارٹی (ایس پی سی ایف زیڈ اے)نے دونوں افراد کی گرفتاری بھی کردی جنہوں نے غیرقانونی طورپر سرحد پارکرنے کی کوشش کی ۔ بتایاگیا ہے کہ دونوں افراد کے پاس کوئی دستاویز نہیں تھی،ان گاڑیوں کے ڈرائیوروںکو بھی مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ حکام کے حوالے کردیاگیا۔