نئی دہلی(فارن ڈیسک)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بپھرے ہاتھیوں کے ایک ہجوم نے سکول پر حملہ کردیااور عمارت سمیت ہر چیز تہس نہس کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہاتھی سکول میں گھسے اور سامنے آنیوالی ہر چیز اپنی طاقت کے بل بوتے پر توڑپھوڑ دی ،درختوں کو بھی جڑ سے اکھاڑ پھینکا لیکن خوش قسمتی سےسکول میں موجود کسی بھی شخص کو نقصان نہیں پہنچا،ابتدائی طورپر ہاتھیوں کے غول کی سکول پر یلغار کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
