بیجنگ(فارن ڈیسک)چین نے برطانوی خفیہ ایجنسی ’ایم آئی سکس ‘کا جاسوس پکڑنے کا دعویٰ کردیا اور بتایاہے کہ ایک فرد کو حراست میں لیا گیاہے جس پر برطانیہ کی انٹیلی جنس سروس کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔ چین کی وزارت برائے ریاستی سلامتی (ایم ایس ایس )نے کہا کہ یہ شخص ایک غیر ملکی تھا اور ملک کے اندر معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کر رہا تھا ،چین کاکہناتھاکہ مبینہ جاسوس کا نام “ہوانگ” تھا اور وہ “تیسرے ملک” سے آیا تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ نہ تو برطانوی تھا اور نہ ہی چینی تھا۔تاہم برطانوی حکومت کی جانب سے چین کے ان دعووں پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔