کویت میں بھی غیرملکیوں کی شامت آگئی، ملک بدری کا فیصلہ

کویت میں بھی غیرملکیوں کی شامت آگئی، ملک بدری کا فیصلہ


کویت سٹی(نمائندہ خصوصی)کویت میں نیا سال شروع ہوتے ہی غیرملکیوں کی شامت آگئی اور سیکیورٹی کریک ڈائون کے دوران مختلف قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہزار سے زائد تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا جن میں سے زیادہ تر کو ملک بدر کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد نے ان مہمات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے ملازمت کے قانونی طریقوں کو برقرار رکھنے کے عزم کو اجاگر کیا ہے،گزشتہ سال یکم جنوری سے 31دسمبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق 42ہزار 892تارکین وطن کو ملک بدر کیا گیا جن میں 17ہزار 701 خواتین بھی شامل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں