بنگلہ دیش میں اپوزیشن کے بغیر انتخابات، امریکہ اور برطانیہ بھی بول پڑے

بنگلہ دیش میں اپوزیشن کے بغیر انتخابات، امریکہ اور برطانیہ بھی بول پڑے

واشنگٹن/لندن (فارن ڈیسک) بنگلہ دیش میں اپوزیشن کے بائیکاٹ اور بیشتر رہنمائوں کی جیل یا پھر روپوشی کے دوران انتخابات کے نتیجے میں حسینہ واجد کی جماعت ایک بارپھر کامیاب ہوگئی لیکن امریکہ اور برطانیہ نے ان قومی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش میں انتخابات صاف اور شفاف نہیں ہوئے،تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں، اپوزیشن رہنمائوں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے۔ادھربرطانیہ نے بھی بنگلا دیش کے قومی انتخابات کو ماننے سے انکار کر دیا ہے اوربرطانوی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انتخابات جمہوری طریقہ کار اور قوانین کے تحت نہیں ہوئے،ملک میں حزب اختلاف کے رہنمائوں کی گرفتاریوں پربھی تشویش ہے۔ واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد کی پارٹی نے اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد پارلیمانی انتخابات میں تین چوتھائی نشستیں حاصل کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں