بنکاک (فارن ڈیسک ) سیاحت کے شوقین بہت سے لوگ بیرون ممالک گھومنا چاہتے ہیں لیکن ویزہ کے حصول میں انہیں مشکلات کا سامنا رہتا ہے لیکن اب تھائی لینڈ نے 60 ممالک کے شہریوں کو ایک ماہ تک بغیر ویزا ملک میں آنے کی اجازت دے دی، یہ اقدام ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے اٹھایاگیا ہے۔ تھائی وزارت خارجہ کے مطابق ان ممالک اور علاقوں میں انڈورا، آسٹریلیا، آسٹریا، بیلجیئم، بحرین، برازیل، برونائی، کینیڈا، چین، چیک جمہوریہ، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، ہنگری، آئس لینڈ، بھارت، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اسرائیل، اٹلی، جاپان، قازقستان، کویت، لٹویا، لیچٹنسٹائن، لتھوانیا، لکسمبرگ، ملائیشیا، مالدیپ، ماریشس، موناکو، نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈوغیرہ کے شہریوں کو بغیر ویزا تھائی لینڈ میں آنے کی اجازت ہوگی تاہم اس فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں۔
