دوران پرواز مسافرطیارے کی کھڑکی اڑ گئی

دوران پرواز مسافرطیارے کی کھڑکی اڑ گئی

اونٹاریو( فارن ڈیسک ) امریکی ریاست اوریگن سے کیلیفورنیا کے شہر اونٹاریو جاتے ہوئے دوران پرواز مسافرطیارے کی کھڑکی اڑ گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 180 افراد سوار تھے جسے کھڑکی ٹوٹنے کے بعد دوبارہ پورٹ لینڈ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی تاہم ایئرلائن کی طرف سے ابتدائی طورپراس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں