وہ ملک جس نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کرکے شہریوں کو نئے سال کا تحفہ دیدیا

وہ ملک جس نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کرکے شہریوں کو نئے سال کا تحفہ دیدیا

 جو ہانسبرگ(فار ن ڈیسک) دنیا بھر میں نیا سال شروع ہوچکا ہے ، ایسے میں حکومتی سطح پر بھی تہواروں کی طرح نئے سال کے موقع پر بھی عوام کیلئے نیک خواہشات یا اقدامات کیے جاتے ہیں، ایسے میںجنوبی افریقہ میں نئے سال کے موقع پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ملک بھرمیں صارفین نئے سال پر پمپس پر ریلیف حاصل کرسکتے ہیں ،آکٹین 93اور اوکٹین 95کی قیمت بالترتیب 62سینٹ اور 76سینٹ فی لیٹر کم کیاگیا ہے ، ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے ۔ سول سوسائٹی گروپ نے کم ٹیرف کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ایندھن کی قیمت میں کسی بھی قسم کی کمی انتہائی خوش آئند ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں