بھارتی ر یاست منی پور میں مزید تین افرادہلاک، کئی اظلاع میں کرفیو نافذ

بھارتی ر یاست منی پور میں مزید تین افرادہلاک، کئی اظلاع میں کرفیو نافذ

نئی دہلی (فارن ڈیسک)بھارتی ریاست منی پور کے ضلع تھوبال میں مسلح افرادکی فائرنگ سے تین شہری ہلاک اور درجن بھر زخمی ہوگئے ،تھوبال کے علاقے لیلونگ میں ایک مسلح گروپ نے اچانک فائرنگ کردی، فسادات کی وجہ سے تھوبال سمیت قریبی 4اضلاع امفال ایسٹ، امفال ویسٹ، کاکچنگ اور بشنوپور میں غیرمعینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کر دیا۔ ریاست کے سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ فوری طور پر ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کے حوالے سے تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں تاہم زخمی ہونیوالے کم از کم 11 افراد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔ حکام نے بتایا کہ فوری طورپر صورتحال کو قابو کرنے کیلئے دستے پہنچ گئے ہیں اور کئی اضلاع میں کرفیو نافذ کردیاگیا ہے ۔ یادرہےکہ میانمار کی سرحد پر موجود ریاست منی پور میں مئی 2023 میں مقامی میتی اور کوکی برادری کے درمیان نسلی فسادات شروع ہوئے تھے جس میں ڈیڑھ سوسے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں