واشنگٹن (فارن ڈیسک)مشرق وسطی کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر امریکہ نے بحیرہ روم میں موجود اپنا جنگی بحری بیڑہ یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ ہٹانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ یادرہے کہ بحیرہ روم میں برطانیہ اور امریکہ نے اپنے بحری بیڑے لانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب اس میں نیا موڑآیا ہے اور حوثی رہنماﺅں نے تہران آمد کے موقع پر سینئر حکام سے ملاقاتیں کی ہیں جس دوران یمنی حوثی رہنماﺅں اور ایرانی حکام کی غزہ میں تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق ایران نے اپنا جنگی بحری بیڑہ بحیرہ احمر میں بھیج دیا ہے۔
