کوپن ہیگن(فارن ڈیسک) تقریباًپانچ دہائیوں بعدڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم نے اقتدار چھوڑنے کا اعلان کر دیا،انہوں نے یہ اعلا ن نئے سال کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے83سالہ ملکہ مارگریتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 14جنوری کو اقتدار اپنے بیٹے شہزادہ فیڈرک کو سونپ دوں گی، یہ فیصلہ 2023کے اوائل میں کمر کی ہونے والی سرجری کے بعد کرلیا تھا۔ انہوں نے کئی سالوں سے ان کی حمایت کرنے کے لیے ڈنمارک کے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا،واضح رہے کہ مارگریتھ نے 1972میں اپنے والد کنگ فریڈک کی موت کے بعد تخت سنبھالا تھا۔
