ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ویب سائٹ انڈین گزیٹ ہیک کرکے پاکستانی فلم ڈھائی چال کا نام اور پاکستانی پرچم ویب سائٹ پر نمایاں کر دیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پاکستانی فلم ڈھائی چال بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے گرد گھومتی ہے جسے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 3 مارچ 2016 کو گرفتار کیا تھا۔فلم دیکھنے کے لیے عوام بالخصوص نوجوان بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔
