سعودی عرب میںغلط جگہ سے سڑک پار کرنا پاکستانی شہری کو مہنگا پڑگیا

سعودی عرب میںغلط جگہ سے سڑک پار کرنا پاکستانی شہری کو مہنگا پڑگیا

ریاض(فارن ڈیسک)سعودی عرب میںغلط جگہ سے سڑک پار کرنا پاکستانی شہری کو مہنگا پڑگیا اور انہیںدوہزار ریال(پاکستانی ڈیڑھ لاکھ روپےتقریباً)جرمانہ کر دیا گیا ، سعودی جنرل ڈپارٹمنٹ آف ٹریفک (جی ڈی ٹی)نے گزشتہ دنوں بھاری جرمانے عائد کرنے کا اعلان کیاتھا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدر آمد شروع کردیا گیا جس کے بعد غلط جگہ سے سڑک پار کرنیوالے پاکستانی کو بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔ جی ڈی ٹی حکام کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اس خطرناک عمل کو روکنے کے لیے متعارف کرایا گیا جو نہ صرف پیدل چلنے والوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالتا ہے بلکہ ٹریفک میں نمایاں خلل کا باعث بنتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں