سعودی عرب میں سرکاری ہسپتال کا ڈاکٹر مریض کی موت کا ذمہ دار قرار، دیت کی ادائیگی کا حکم

سعودی عرب میں سرکاری ہسپتال کا ڈاکٹر مریض کی موت کا ذمہ دار قرار، دیت کی ادائیگی کا حکم

ریاض(فارن ڈیسک)سعودی عرب میںایک سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر کو مریض کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے دیت کی ادائیگی کا حکم دے دیا گیا،انتقال کرنے جانے والے شخص کے ورثا کے وکیل نے موقف اپنایا تھاکہ ڈاکٹر کی غلطی کے باعث ان کے موکل کی جان گئی ۔ معاملے کی جانچ پڑتال ہوئی جس کے بعد عدالت کی طبی کمیٹی نے دیت ادا کرنے کی سفارش کی ، ڈاکٹر نے دل کے مرض میں مبتلا شخص کا مکمل طبی معائنہ کیے بغیرہی انہیں صحت مند قرار دیدیا اور پھر درد کش دوا دے کر گھر بھیج دیا تھا لیکن گھر پہنچنے ہی شدید درد ہوئی اور مریض دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں