سعودی عرب میں بیوی کے قاتل شوہر کا سرقلم کرنے کا حکم آگیا

سعودی عرب میں بیوی کے قاتل شوہر کا سرقلم کرنے کا حکم آگیا

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب نےاپنی بیوی کو چاقو سے قتل کرنے کے ایک مجرم کو قصاص میں قتل کرنے کی سزا سنا دی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے حوالے سے خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تو ملزم نے اپنی بیوی کو قتل کرکے اس کی لاش چھپا دی تھی،بعدازاں  عدالت میں جرم ثابت ہونے کے بعد ملزم کیخلاف فیصلہ سنادیاگیااور اسے قصاص میں قتل کیا جائے گا۔ اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کے اس فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں