نئی دہلی (فارن ڈیسک ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں گھرواپسی پر کتے کے بھونکنے پرایک دکاندار نے کتے کی مالکن کی جان لے لی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کتا مسلسل بھوکتا رہا جس کی وجہ سے اس شخص کو سڑک پار کرنے میں دشواری کا سامنارہا جس کے بعد آدمی نے شور مچانا شروع کر دیا اور اسی دوران کتے کی مالکن گھر سے باہر آگئی، دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بات اس قدر بڑھ گئی کے غصے کے مارے شخص نے خاتون کے پیٹ میں زور سے لات دے ماری جس سے خاتون موقع پر ہی گر کر بے ہوش ہو گئی۔ رپورٹس کے مطابق موقع پر اکٹھے ہونیوالے لوگوں نے خاتون کو اٹھا کر فوری طور پرہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے خاتون کی موت کی تصدیق کردی۔
