واشنگٹن (بزنس ڈیسک) بحیرہ احمر میں جاری کشیدگی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں تقریبا ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد مقامی مارکیٹ میںبھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی برقرار ہے جس کے باعث برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 71 سینٹ یا 0.89% اضافے کے ساتھ 80.10 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 81 سینٹ یا 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 74.70 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ یادرہے کہ جہازوں پر حملوں کی وجہ سے مزید بحری جہاز بحیرہ احمر سے گریز کر رہے ہیں۔
