بیجنگ(فارن ڈیسک) چین میں آنیوالے زلزلے کے نتیجے میں 100سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور اطلاعات ہیں کہ ایک سو تیرہ افراد ہلاک اور آٹھ سو کے قریب لوگ زخمی ہیں ۔ چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں بدھ کو علی الصبح 6.2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کئی لوگ لاپتہ بھی ہوگئے ۔ چین کے زلزلہ پیما سینٹر کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق پیر کی رات 11 بج کر 59 منٹ پر آیاجس کی گہرائی 10 کلومیٹر ہے اور اس کا مرکز لیوگو ٹان شپ صوبہ گانسو میں جی شی شان کی بونان-ڈونگ شیانگ سالار خود مختار کانٹی سے تقریبا 8 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
