ایران کے مختلف شہروں میں آپریشن، درجنوں پاکستانی گرفتار

ایران کے مختلف شہروں میں آپریشن، درجنوں پاکستانی گرفتار

تہران (فارن ڈیسک) ایرانی سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف شہروں میں آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے 46 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے جو ایجنٹوں کے ذریعے آگے جانا چاہ رہے تھے ۔ تفصیل کے مطابق گرفتار پاکستانیوں میں سے 26 کا تعلق پنجاب، تین کا خیبر پختونخوا، 12 کا سندھ اور پانچ کا بلوچستان سے ہے جنہیںراہداری گیٹ تفتان پر حکام کے حوالے کردیاگیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد قیدیوں کو ایف آئی اے تفتان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں