لندن (فارن ڈیسک) کرسمس سے قبل برطانیہ میں کھانسی کی وبا پھیل گئی جس سے بچنے کے لیے ماہرین نے شہریوں کو آنیوالے پرمسرت موقع پر آپس میںگلے ملنے کے بجائے کہنیاں ملانے اور ماسک پہننے کا مشورہ دیدیا۔ ماہرین نے کہا کہ نزلہ بخار کی علامات سے شروع ہونے والی کھانسی تین ماہ تک جاری رہتی ہے اور کھانسی کی وبا میں 250فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،متاثرین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ویکسین لگوانے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
