سعودی خاتون کی جان لینے والی دوخواتین کا سرقلم کردیاگیا

سعودی خاتون کی جان لینے والی دوخواتین کا سرقلم کردیاگیا

ریاض (فارن ڈیسک) سعودی خاتون کے قتل کے جرم میں ایک غیر ملکی سمیت دو خواتین کوریاض ریجن میںسزائے موت دیدی گئی ہے ۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ’گھانا کی ایک خاتون تاباتو عیسی نے سعودی خاتون عائشہ بنت سلیمان الشعیفانی کو تیزاب پلایا جس سے وہ ہلاک ہوگئی‘۔پوچھ گچھ کے بعد گھانا کی خاتون پر فرد جرم عائد رکےکیس سپیشل کورٹ بھیج دیا گیا تھا۔عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہو جانے پر غی ملکی خاتون کو موت کی سزا سنا ئی تھی جس کی توثیق پہلے اپیل کورٹ اورپھر سپریم کورٹ نے کی تھی۔ ایوان شاہی نے عدالت فیصلے پر عمل درآمد کا حکم نامہ جاری کیا جس کی اتوار کو تعمیل کردی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں