نئی دہلی(فار ن ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں ماں کی لاش کو ایک سال تک گھر میں رکھنے والی دو بہنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ورانسی کی رہائشی خاتون کی گزشتہ سال دسمبر میں موت ہو گئی تھی لیکن ان کی بیٹیوں نے ان کی آخری رسومات ادا نہیں کیں اور لاش کو گھر کے ایک کمرے میں بند کر کے رکھ دیا تاہم ایک سال بعد واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور دونوں بہنوں کا بھانڈا پھوٹا۔ پولیس نے بتایا کہ 52سالہ اوشا ترپاٹھی نامی خاتون طویل علالت کے بعد گزشتہ سال انتقال کر گئیں تھیں، خاتون کا شوہر دو سال قبل گھر چھوڑ کر جا چکا تھا اور اپنی بیوی کی موت کے بعد بھی گھر نہیں آیا تھا جبکہ ان کی دو بیٹیوں 27سالہ پلوی ترپاٹھی اور 18سالہ ویشوک ترپاٹھی نے اپنی ماں کی موت کے بعد ان کی آخری رسومات ادا نہیں کیں اور لاش کو کمرے میں رکھ کر تالا لگا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بڑے مسلمان ملک میں آتش فشاں پھٹ گیا، اتنی زیادہ ہلاکتیں کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا