پاکستانی شہری سے شادی کرکے بھارت واپس جانیوالی انجو نئی مصیبت میں پھنس گئی

پاکستانی شہری سے شادی کرکے بھارت واپس جانیوالی انجو نئی مصیبت میں پھنس گئی

گوالیار (فار ن ڈیسک) پاکستانی شہری سے شادی کرکے بھارت واپس جانیوالی انجو نئی مصیبت میں پھنس گئی اور گوالیار میں واقع ان کے گاؤں کے افراد نے اُن کے گاؤں میں داخلے پر ہی پابندی عائد کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گوالیار کے قریب واقع انجو کے گاؤں کے افراد کا کہنا ہے کہ وہ انہیں علاقے میں داخل نہیں ہونے دینا چاہتے۔انجو کے والد گیان پرساد تھامس نے بیٹی کی واپسی پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے لیے اس ہی دن مرگئی تھی جب وہ پاکستان گئی تھی، اب ہمارا اُس سے کوئی لینا دینا نہیں، انہوں نے اپنی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ انجو کو انڈیا واپس منتقل ہونے سے روکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں