لندن (بیورورپورٹ ) برطانیہ کی ویسٹ یارکشائر کاونٹی کے بریڈفورڈ لٹل ہارٹن کے ایک گھر میں آگ کی لپیٹ میں آئے بھائی کو بچانے کی کوشش میںایک پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گیا، اہل محلہ کا کہنا ہے کہ آگ ای سگریٹ کے چارجر سے لگی، البتہ اس حوالے سے پولیس کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ برطانوی خبر میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فنچ سٹریٹ میں واقع گھر کی بالائی منزل میں آگ لگی جس دوران جاں بحق ہونے والا نوجوان اپنے بھائی کوبچانے بالائی منزل پرگیا جہاں آگ کی لپیٹ میں آگیا، نوجوان کا بھائی پہلے ہی کھڑکی سے چھلانگ لگاکرباہر آچکا تھا جس کے باعث وہ آتشزدگی سے محفوظ رہا۔
