اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) چین کی جانب سے پاکستان کو دیئے گئے 25 لائٹننگ ڈیٹیکٹرز مختلف علاقوں میں نصب کر دیئے گئے ہیں جس کی تصدیق محکمہ موسمیات نے بھی کردی، ان لائٹننگ ڈیکٹیکٹرز کا بنیادی مقصد آسمانی بجلی کی وارننگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے ۔ پی ایم ڈی حکام کاکہناتھاکہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد محکمہ موسمیات کی آسمانی بجلی کی وارننگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور آسمانی بجلی گرنے سے جان و مال دونوں پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنا ہے،یہ ڈیٹیکٹر پاکستان کے مختلف علاقوں میں نصب ہیں جہاں آسمانی بجلی گرنے سے جان و مال کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے یہ تعاون ایک قیمتی تحفہ ہے جسے پاکستان پہلی بار استعمال کرے گا۔ یہ تعاون تیاریوں اور جوابی صلاحیتوں کو بڑھانے میں پاک چین شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
