بنکاک (فارن ڈیسک)تھائی لینڈ میں دولہا نے شادی والے دن اپنی دلہن سمیت چار افراد کو قتل کرنے کے بعداپنی بھی جان لے لی ۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 29سالہ دولہا چترونگ سکسوک اور 44سالہ دلہن کنچنا پچونتھوک کی شادی گزشتہ دنوں شمال مشرقی تھائی لینڈ میں ہوئی تھی جہاں تقریب کے دوران ہی دولہااچانک نکلا اور بندوق لے کر واپس آگیا ، اپنی بیوی، اس کی ماں اور 38سالہ بہن کی جان لے لی ، گولیاں شادی میں شریک دو مہمانوں کو بھی لگیں جن میں سے ایک کی موت ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق شادی کی پارٹی کے دوران مرنے والے جوڑے کے درمیان جھگڑا ہوا تھا ، دولہا اپنی دلہن سے عمر کے فرق کے بارے میں غیر محفوظ محسوس کر رہا تھا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دولہاواقعے کے وقت نشے میں تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری سرور کے”پاوں میں بیڑیاں“ڈال دیں