امریکہ میں بھارتی سفیر کے خلاف نعرے لگ گئے

امریکہ میں بھارتی سفیر کے خلاف نعرے لگ گئے

نیو یارک(فارن ڈیسک) امریکہ میں بھارتی سفیر ترنجیت سنگھ کے خلاف نعرے لگ گئے اورترنجیت سنگھ کو ایک گوردوارے  کے دورے کے موقع پر  ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہونے پر جواب طلب کرلیا گیاتاہم بھارتی سفیر عوام کے کسی بھی سوال کا جواب دینے میں  ناکام رہے ۔  مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے خطے میں ہمیشہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کو ہوا دی ہے، مودی سرکارقتل و غارت کے زور پر تحریک خالصتان کو دبانا چاہتی ہے، ہردیب سنگھ کا قتل سکھ کمیونٹی کے خلاف مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری سرور کے”پاوں میں بیڑیاں“ڈال دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں