افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے ڈپٹی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا

افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے ڈپٹی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی نے ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امیر متقی عارضی طور پر ڈپٹی وزیراعظم کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، امیر متقی داخلی وخارجی امور پر وزیر اعظم کے مشیرہوں گے۔ ان کی تعیناتی کا فیصلہ ڈپٹی وزیراعظم مولوی عبد الکبیر کی بیماری کے باعث کیا گیا۔خیال رہے کہ 2021 میں طالبان کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد سے امیر متقی افغانستان کے عبوری حکومت میں بطور وزیرخارجہ ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، وہ طالبان تحریک کے سرکردہ رہنماو¿ں میں بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں