ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )کرہ عرض پر موجود ہر مسلمان کی یہ دیرینہ خواہش ہوتی ہے کہ اپنی زندگی میں حج اور عمرے جیسی عظیم عبادت کی ادائیگی کریں لیکن اکثر زائرین دورانِ طواف خانہ کعبہ کے قریب تر ہوکر حجر اسود کے بوسے کی سعادت حاصل نہیں کرپاتے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں زائرین کی یہ مشکل بھی آسان کردی ہے۔ انہوں نے عمرے کی ادائیگی کے بہترین دن اور اوقات بتائے ہیں۔ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ میں ان دنوں موسم انتہائی خوشگوار ہے۔ عمرے کی ادائیگی کیلئے آنے والے زائرین اتوار، منگل اور بدھ کا چناو? کرسکتے ہیں کیونکہ ان دنوں رش کم ہوتا ہے۔سعودی وزیر نے کہا کہ عمرے کیلئے بہتر وقت صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 10 اور رات 11 سے 2 بجے کا ہوتا ہے۔ رش سے بچنے والے عمرہ زائرین ان اوقات میں پرسکون عمرے کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب بالخصوص مکہ المکرمہ میں موسم خوشگوار ہونے کے باعث زائرین دسمبر اور جنوری کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان دنوں عمرے کے دوران معمول سے زیادہ رش دیکھنے کو ملتا ہے۔