نیور یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا کی کوششوں سے جنگ بندی ممکن ہوئی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ خوشی ہے 13 اسرائیلی رہا ہو کر اپنے عزیزوں کے پاس پہنچ گئے۔ان کا کہنا ہے کہ کوشش تھی پہلے مرحلے میں 50 سے زائد اسرائیلی رہا کرا لیے جائیں۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جمعے کو رہا ہونے والے 13 اسرائیلی یرغمالیوں میں خواتین شامل ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے خطے کے رہنماوں سے فون پر بات کی گئی، امریکا جنگ بندی پر زور دیتا رہا تاکہ اسرائیلیوں کو رہا کرایا جا سکے۔