ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو بھارتی ٹیم کی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کا ذمے دار قرار دے دیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق بھارت ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ہونے والی شکست پر ابھی تک غم زدہ ہے، پورے ورلڈ کپ میں ناقابلِ شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کو ورلڈ کپ کے سب سے اہم اور فائنل میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر راہول گاندھی کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ا±نہیں راجستھان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اچھے بھلے ہمارے لڑکے وہاں پر ورلڈ کپ جیت جاتے لیکن ’پنوتی (منحوس)‘ نے فائنل ہروا دیا۔ا±نہوں نے مزید کہا کہ یہ بات آپ کو ٹی وی والے نہیں بتائیں گے مگر جنتا جانتی ہے کہ سچ کیا ہے۔دراصل ورلڈ کپ کا فائنل میچ احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ گراو?نڈ ’نریندر مودی اسٹیڈیم‘ میں ہوا جو1 لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کی میزبانی کر سکتا ہے اور خود بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی بھی فائنل میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔واضح رہے کہ بھارت تمام ترحربوں اور سازشوں کے باوجود پاش پاش ہو گیا اور آسٹریلیا پھر کرکٹ کا بادشاہ بن گیا، پلیئر آف دی میچ ٹریوس ہیڈ نے فائنل میں سنچری بنا کر مضبوط بھارتی بولنگ کا جلوس نکال دیا۔شاندار بولنگ اور ٹریوس ہیڈ کی میچ وننگ سنچری کی بدولت آسٹریلیا میزبان بھارت کو اسی کی سر زمین پر 6 وکٹ سے شرم ناک شکست دے کر ریکارڈ چھٹی بار ورلڈ کپ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔