احمد آباد(سپورٹس ڈیسک)وزیراعظم ہندوستان مودی کا بھی بیان اگیا
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل دیکھنے احمد آباد پہنچے۔فائنل میچ ہارنے کے بعد نریندر مودی نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے ذریعے آپ کا ٹیلنٹ اور عزم قابل دید تھا۔آپ نے بڑے جذبے سے کھیلا ہے اور قوم کے لیے بے پناہ فخر کیا ہے۔ہم آج اور ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔