نئی دہلی (فارن ڈیسک)پاکستان چھوڑ کر ہندوستان جانے والے ہندوئوں کو مودی سرکار نے لاوارث چھوڑ دیا۔ پاکستانی ہندووں کا کہنا ہے کہ ہمیں ہندوستانی سرکار نے بالکل بے یارو مددگار چھوڑ دیا، ہمارے بچے بھوکے مر رہے ہیں لیکن کسی کو پرواہ نہیں، مودی سرکار نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔ اس وقت مجموعی طورپر ہندوستان میں 2 ہزار سے زائد پاکستانی ہندو شدید مایوسی کا شکار ہیں،17 مئی 2023 کو راجستھان میں 150 پاکستانی ہندوں کو بے گھر کردیا گیا 24 اپریل 2023 کو جودھپور میں پاکستانی ہندو کی پوری بستی کو بلڈوز کردیاگیا تھا۔ ,راجستھان میں 2500 سے زائد پاکستانی ہندو، انتہا پسندوں کے مظالم کا شکار ہیں۔ بلومبرگ کے مطابق 16 مئی 2023 کو جیسلمیر میں ہندوستانی حکومت نے 200 سے زائد پاکستانی ہندوں کو بے گھر کردیا، گارڈین کے مطابق مدھیہ پردیش میں پاکستانی ہندو خاتون کو انتہا پسندوں کے گروپ نے عصمت دری کا نشانہ بنایا،پولیس نے شکایت درج کرنے سے بھی انکار کردیا۔