ریاض(فارن ڈیسک)ماحولیاتی امن سپیشل فورس نے مکہ ریجن میںکارروائی کرتے ہوئے بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے جس نے ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔ بتایاگیاہے کہ بھارتی ڈرائیور نے مکہ مکرمہ ریجن میں گندا پانی ممنوعہ مقام پر پھینکا تھا، خلاف ورزی پر 30ملین ریال تک کا جرمانہ اور 10برس تک قید کی سزا ہو سکتی ہے یادونوں سزائوں میں سے کسی ایک پر بھی اکتفا کیا جا سکتا ہے۔