سعودی عرب کا افریقی ممالک میں بھاری سرمایہ کاری کا اعلان

سعودی عرب کا افریقی ممالک میں بھاری سرمایہ کاری کا اعلان

ریاض (فارن ڈیسک ) سعودی عرب نے افریقی ممالک میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا،افریقی قائدین نے کہا کہ سعودی عرب نے گزشتہ 50 برس کے دوران 45 ارب ڈالر سے زیادہ افرقی ممالک کے انتہائی اہم شعبوں کی ترقی پر خرچ کیے جس سے 46 افریقی ممالک کو فائدہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی بادشاہ کی دعوت پر دارالحکومت ریاض میں سعودی افریقی سربراہ کانفرنس منعقد ہوئی جس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہاعلان ریاض کے عنوان سے جاری کردیا گیا۔ رہنماں نے سعودی عرب کے ساتھ سٹراٹیجک شراکت، مشترکہ مفادات اور جغرافیائی و تاریخی و ثقافتی رشتوں کی بنیاد پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اعلامیے کے مطابق رہنماں نے جنگ بندی اور بین الاقوامی قانون کے مطابق شہریوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں جرائم پیشہ افراد کا راج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں