لندن (شوبز ڈیسک) آسٹریلوی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی مہاجرین کی خیر سگالی سفیر کیٹ بلانشیٹ نے یورپی پارلیمنٹ میں غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کردی اور کہا ہے کہ غزہ جنگ میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں معصوم لوگوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ پاکستان ٹائم کے مطابق 54 سالہ کیٹ بلانشیٹ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے موضوع پر یورپی پارلیمنٹ سے خطاب کیا اور وہاں فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ اداکارہ کا کہناتھاکہ میں شامی نہیں ہوں، میں یوکرینی نہیں ہوں، میں اسرائیل یا فلسطین سے بھی نہیں ہوں اور نہ ہی میں سیاست داں ہوں لیکن میں گواہ ہوں۔
