اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں فلسطینی سفیر احمد ربیع نے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی مظالم پر پاکستانی عوام کے لئے پیغام جاری کیا ہے اور بتایا ہے کہ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں سے ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ شہدا میں 3718 بچے ، 1929 خواتین اور 8198 سویلینز شامل ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق احمد ربیع نے فلسطین کے لئے پاکستان اور پاکستانی میڈیا کی حمایت کی تعریف کی، آزادی کی جنگ میں فلسطینی تنہا نہیں ہیں، فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی پر پاکستان اور پاکستانی میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان اور امت مسلمہ کی حمایت کا مضبوط پیغام ملتا ہے ، دنیا بھر میں آزادی کے چاہنے والے بھی فلسطین کے حامی ہیں۔
