امریکہ نے نائن الیو ن کے بعد حماس کی جاسوسی بند کرنے کا دعویٰ کردیا

امریکہ نے نائن الیو ن کے بعد حماس کی جاسوسی بند کرنے کا دعویٰ کردیا

واشنگٹن(فارن ڈیسک) امریکی حکام نےدعویٰ کیا کہ امریکہ نےنائن الیون کے بعد سے حماس تحریک کی جاسوسی بند کر دی تھی اور یہ کام اسرائیلی سکیورٹی سروسز کو سونپ دیا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور غزہ کی کاروائیوں کے بعد دنیا میں ایک بار پھر مسئلہ فلسطین اور اس سے جڑی باتیں زیربحث ہیں، ایسے میں امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف سے 11ستمبر 2001کے حملوں کے بعد حماس اور دیگر فلسطینی تنظیموں کی جاسوسی روکے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے لیکن اس کے برعکس نائن الیون کے بعد سامنے آنیوالے اہداف پر وسائل خرچ کئے گئے۔ امریکی حکام کاکہناتھاکہ واشنگٹن نے اندازہ لگایا کہ حماس نے کبھی بھی امریکہ کو براہ راست دھمکی نہیں دی تو اس نے حماس کی ذمہ داری اسرائیل کو سونپ دی کیونکہ امریکہ کو اسرائیلی سیکیورٹی سروسز پر اعتماد تھا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانیوں کو نکالنے پر اقوام متحدہ کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں